18 جولائی 2014 - 18:46
صہیونی حکومت کے خلاف پاکستان بھر میں مظاہرے

پاکستان میں صیہونی حکومت کے خلاف آج بھی احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان میں صیہونی حکومت کے خلاف آج بھی احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ ذرائع کے مطابق غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کے خلاف پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بھی مظاہرے ہوئے اور ریلیاں نکالی گئیں۔ ان ذرائع کے مطابق مظاہرین نے امریکہ اور اےرائیل کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے اور مظلوم فلطسینیوں پر غاصب ص؛ہونی حکومت کے جاری حملوں کی شدید مذمت کی۔مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں اس کمسن بچے کی تصاویڑ بھی اٹھا رکھی تھیں جو غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں کی جارحیت میں شہید ہوگیا۔پاکستان کے مختلف حکام، اہم و سیاسی شخصیات نے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین کی پابندی کرنے پر مجبور کر؛یں۔ قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں گذشتہ کئی دنوں سے غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲