اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ ملک کے آئندہ صدر کو کردستان کے علاقے سے کرکوک کی واپسی کا پابند کریں۔ عراق کی خبررساں ایجینسی این نے عراق کی پارلیمنٹ میں حکومت قانون دھڑے کی رکن عالیہ نصیف کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ وہ جماعتیں کہ جو عراق کے آئندہ صدر کے انتخاب پر بلآخر متفق ہوگئی ہیں، ان کو چاہیے کہ ملک کے آئندہ صدر سے یہ تقاضا کریں کہ وہ متنازعہ علاقوں منجملہ کرکوک کو عراق کے کردستان کے علاقے کے سربراہ مسعود بارزانی کی فورسز سے واپس لیں۔ عالیہ نصیف نے مزید کہا کہ ملک کی سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ عراق کے عوام کو یہ اطمینان دلائیں کہ متنازعہ علاقوں سے مخصوص علاقے کی فورسز کو نکال دیا جائے گا۔ عراق کی پارلیمنٹ کی رکن نے کہا کہ عراق کے آئین کی شق 67 کے مطابق صدر ملک کی ارضی سالمیت اور اتحاد و قومی یکجہتی کا محافظ ہوتاہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲