17 جولائی 2014 - 12:58
یمن میں حوثیوں کے خلاف 1200 سعودی ایجنٹ مصروف جنگ

یمنی ذرائع نے انکشاف کیا ہےکہ تحریک حوثی کے خلاف جنگ میں ایک ہزار دوسو سعودی ایجنٹ شامل ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العھد لبنان کی رپورٹ کے مطابق یمن کے ایک اعلی عھدیدار نے حوثیوں اور حکومت کے حمایت یافتہ مسلح افراد کے درمیاں شدید جھڑپوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے حوثی گروہ کے خلاف ایک ہزار دوسو تکفیری عناصر کو یمن بھیجا ہے اور انہیں تنخواہ بھی دیتا ہے۔ سعودی عرب کے تکفیری ایجنٹ متعدد علاقوں میں موجود ہیں۔ واضح رہے یمن کی فوج کے سابق جرنیل جو کسی زمانے میں القاعدہ میں بھی شامل تھے سعودی عرب کی حمایت سے حوثیوں کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ اس سے قبل تحریک حوثی کے ترجمان محمد عبدالسلام نے یمن میں سعودی عرب کے منفی کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ریاض یمن میں بدامنی میں ہی اپنے مفادات دیکھتا ہے لھذا یمن میں بدامنی جاری رکھنے کی کوشش کررہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲