17 جولائی 2014 - 11:11
اسلامی مزاحمت کی جوابی کاروائیوں میں متعدد اسرائیلی زخمی/شہدائے غزہ کی تعداد 230+ تصاویر

صہیونی حکومت کی طرف سے جاری غزہ پر جارحیت کے دسویں روز شہدائے غزہ کی تعداد ۲۳۰ جبکہ زخمیوں کی تعداد ۱۶۹۰ تک پہنچ گئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صہیونی حکومت کی طرف سے جاری غزہ پر جارحیت کے دسویں روز شہدائے غزہ کی تعداد ۲۳۰ جبکہ زخمیوں کی تعداد ۱۶۹۰ تک پہنچ گئی ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صہیونی حملوں کے نتیجے میں ۳۰ فلسطینی شہید ہوئے ہیں جن میں آٹھ بچے بھی شامل ہیں۔
حماس کے اسپیکر سامی ابوزھری نے صہیونی سفاکیت پر عربی ممالک کی خاموشی کو مورد تنقید قرار دیتے ہوئے کہا: صہیونی ریاست بعض عربی اور غربی ممالک کی حمایت میں فلسطینیوں پر آگ برسا رہی ہے۔ انہوں نے کہا: امریکی صدر اوبامہ نے بھی اسرائیل کی حمایت کرکے اسے سبز چراغ دکھایا تا کہ وہ فلسطین میں معصوم بچوں کا قتل عام کرے۔
ادھر صہیونی ذرائع نے بھی اعلان کیا ہے کہ فلسطین کی اسلامی مزاحمت کے افراد نے اسرائیلی علاقے ’’صوفا‘‘ میں داخل ہو کر صہیونی فوج پر کاری ضربت لگائی ہے۔
عز الدین قسام بٹالین نے صوفا پر کی گئی کاروائی کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
صہونی ذرائع نے اسلامی مزاحمت کی طرف سے اسرائیلی علاقے عسقلان، کریات، اور تل ابیب پر داغے گئے متعدد راکٹوں کی خبر بھی دی ہے۔
اسرائیلی علاقے ہشارون اور غوش دان میں اسلامی مزاحمت کے حملوں متعدد اسرائیلی زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں فلسطین کی زمین کو  بےگناہ لوگوں کے خون سے رنگین کئے جانے کا سلسلہ جاری ہے، سحر ہو یا افطار کوئی لمحہ صیہونی جارحیت کے خوف کے بغیر نہیں گزرتا، اسرائیلی طیارے، کسی وقت بھی ناگہانی آفت کی طرح آتے اور آگ کے گولوں کی برسات کرکے نہتے لوگوں کو خون میں نہلا کر چلےجاتے ہیں جبکہ عالمی ادارے بھی صرف تماشا دیکھ رہے ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ پر صہیونی جارحیت کی چند تصاویر

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲