16 جولائی 2014 - 14:19
 اسرائیل کے لئے امریکی مالی مدد میں اضافہ

امريکي سينٹ کے کميشن نے صيہوني کے حکومت ميزائيل ڈيفنس سسٹم آہني گنبد کے لئے اپني مالي امداد بڑھادي ہے ۔

ابنا: امريکي سينٹروں نے اسرائيل کے آہني گنبد نامي ڈيفنس ميزائيلي سسٹم کے لئے تين سو اکياون ملين ڈالر کے امدادي پيکج کي منظوري دے دي ہے ۔ يہ رقم اس سے پہلے دوسو پينتيس ملين ڈالر تھي ۔ يہ ايسي حالت ميں ہے کہ امريکي صدر باراک اوباما نے دوہزار پندرہ ميں اسرائيل کے آہني گنبد دفاعي سسٹم کے لئے صرف ايک سو انہتر ملين ڈالر کي تجويز پيش کي تھي ۔

سن دوہزار گيارہ ميں اسرائيل کے آہني گنبد نامي ڈيفنس ميزائيلي سسٹم کے قيام سے اب تک امريکا نے اس سسٹم کے لئے سات سو ملين ڈالر خرچ کئے ہيں ۔ اس سسٹم کے قيام کا مقصد مختصر فاصلے اور درميانہ فاصلے تک مارکرنےوالے ميزائيلوں اور راکٹوں کا مقابلہ کرنا ہے ۔

مجموعي طور پر امريکا نے دوہزار آٹھ سے دوہزار اٹھارہ تک اسرائيل کو تيس ارب ڈالر کي فوجي امداد دينے کا وعدہ کررکھا ہے۔ اسرائيل نے رواں سال ميں امريکا سے تين ارب ايک سو ملين ڈالر فوجي مدد حاصل کي ہے ۔


.......

/169