ابنا: رپورٹ کے مطابق افغان فوج کے ایک کمانڈر نے کہا ہے کہ افغانستان کے مشرقی صوبے پکتیا میں خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی بازار میں لاکر دھماکے سے اڑا دی جس کے نتیجے میں 90 افراد ہلاک اور دسیوں دیگر زخمی ہوگئے، زخمیوں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں قریبی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا جبکہ چند عمارتیں منہدم ہوگئیں۔ اس سے قبل کابل میں سڑک کنارے نصب، دھماکا خیز مواد کے پھٹنے سے صدر حامد کرزئی کے میڈیا آفس کے 2 ملازمین ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے اس حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی۔اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے اس دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔








.......
/169