15 جولائی 2014 - 10:12
سامراج، استبداد اور انتہاپسندی، ملت اسلامیہ کے لۓ وبال جان

تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے سامراج، استبداد اور انتہاپسندی کو ملت اسلامیہ کے لۓ وبال جان قرار دیا ہے۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے یونیورسٹیوں اور حوزہ ہائے علمیہ کے اساتذہ ، طالب علموں ، اسٹوڈنٹس اور علماء کرام سے ملاقات میں اسلامی دنیا کی موجودہ صورتحال کی وضاحت کرتے ہوئے مزید کہاکہ بعض جاہل افراد نے لوگوں کے لۓ حالات اس قدر کٹھن بنا دیۓ ہیں کہ اقتدار میں فوج کی واپسی پر راضی ہوگۓ۔ اور بہار عرب کو انھوں نے خزان میں تبدیل کر دیا۔ اور اسلامی بیداری کو نقصان پہنچایا ۔ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے مختلف اسلامی مذاہب کے پیرووں کو آپس میں لڑانے والے والے غلط عقائد کی ترویج پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خوارج کے مکتب کے پیرو اپنے باطل عقائد کی بناء پر خود کش حملے کرکے مسلمانوں کو قتل کرتے ہیں اور اسے اپنی اخروی سعادت سمجھتے ہیں حالانکہ یہ شقاوت ہے۔

.......

/169