ابنا: متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے اراکین نے شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب رمضان المبارک کی رحمتوں اور برکتوں کے باعث کامیابی سے ہمکنار ہوگا اور ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے لئے پاک فوج کی دی جانے والی قربانیوں کو ملک بھر کے عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ایم کیوایم کے اعلامیہ کے مطابق اراکین رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم برنس روڈ سیکٹر ، ملیر سیکٹر ، نارتھ ناظم آباد سیکٹر اور پاک کالونی سیکٹر کے زیر اہتمام علیحدہ علیحدہ افطار پارٹیوں کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کا مہینہ بابرکت اور مقدس ہے اور اس مہینے میں بے گناہ افراد کو دہشت گردی ، بم دھماکوں اور فائرنگ کرکے بےدردی سے قتل کرنے والے دہشت گرد رمضان المبارک کا تقدس پامال کررہے ہیں ۔ان کا کہنا تھاکہ دہشت گردوں کے خاتمے کےلئے پاک فوج ملک کی سرحدوں پر محاذ جنگ میں مصروف ہیں تو شہریوں کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے مشکوک عناصر اور چیزوں پر کڑی نگاہیں رکھنی چاہئے ۔ افطار پارٹیز میں اراکین رابطہ کمیٹی سید حیدر عباس رضوی ، عبد الحسیب خان ، خالد سلطان سمیت حق پرست اراکین قومی و سندھ اسمبلی نے بھی شرکت کی۔
.......
/169