ابنا: حجۃ الاسلام و المسلمین محمد محمدی گلپایگانی نے ایران کے مقدس شہر قم میں اپنے ایک خطاب میں کہا کہ مغرب اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ہمیشہ کی طرح اسرائیل کی حکومت کے جرائم پر خاموشی اختیار کی ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر کے سربراہ نے مزید کہا کہ مغرب نے صہیونی حکومت کے جرائم کے مقابلے میں اپنی خاموشی کے ساتھ اس حکومت کو مزید گستاخ اور جلاد بنادیا ہے۔ حجۃ الاسلام و المسلمین محمد محمدی گلپایگانی نے عراق میں مسلمانوں کے قتل عام میں مغربی ملکوں کی جرائم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد گروہ داعش کے انحرافی نظریات کی ہی بنا پر ہے کہ یہ گروہ مسلمانوں کے قتل عام کو سب سے بڑ ی لذت قرار دیتا ہے۔
.......
/169