13 جولائی 2014 - 11:16
ایران اور امریکا کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ جان كیری ویانا دورے کے دوران ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظريف سے ملاقات کریں گے۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق، امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان میری ہارف نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے ویانا دورہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کیری اپنے ویانا دورے کے دوران اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔

میری ہارف نے کہا کہ جان کیری مذاکرات کے دوران ان موضوعات پر گفتگو کریں گے جن پر دونوں فریق کے درمیان عمیق اختلافات پائے جاتے ہے اور ان اختلافات کے دور ہونے سے مذاکرات میں پیشرفت ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ جان كیری مذاکرات کے بعد صدر باراک اوباما کو بعد میں اٹھائے جانے والے اہم اقدامات کے بارے میں تجاویز پیش کریں گے۔

واضح رہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس اتوار کو ویانا میں منعقد ہوگا۔

........

/169