ابنا: ہندوستان کی ریاست آسام کے کوکراجھار علاقے کے بكسا ضلعے میں نیشنل ڈیموکریٹک فرنٹ آف بوڈولینڈ کے عسکریت پسندوں نے چار مسلم تاجروں کو اغوا کر لیا۔
ایک مقامی ویب سائٹ کے مطابق، جمعہ کو دیر رات اغوا کئے گئے چاروں تاجروں کو قتل کر دیا گیا ہے۔
تاہم ابھی تک سیکورٹی حکام نے مغویوں کے قتل کی تائید نہیں کی ہے۔
یہ ضلع بوڈولینڈ علاقائی کونسل کے تحت آتا ہے۔
مقامی پولیس کے ساتھ مرکزی ریزرو پولیس فورس کے جوان بھی مغوی تاجروں کی تلاش میں مصروف ہیں۔
اس درمیان، گوبردھانا پولیس اسٹیشن کے علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔
.......
/169