ابنا: پارليمنٹ ميں قومي سلامتي اور خارجہ پاليسي کميشن کے سربراہ علاء الدين بروجردي نے اپنے ايک بيان ميں اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ ويانا مذاکرات حتمي سمجھوتہ کب ہوگا اس بارے ميں کچھ نہيں کہا جاسکتا کہاکہ چونکہ پانچ جمع ايک گروپ کے وزرائے خارجہ کے پاس زيادہ اختيارات ہيں اس لئےمذاکرات شايد بہتر سمت کي جانب جاسکتے ہيں ۔
علاء الدين بروجردي نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران جس بات پر زور دے رہا ہے وہ بہت ہي معقول اور منطقي مطالبہ ہے اور يہ مطالبات آئي اے اي اے اور اين پي ٹي معاہدے کے قوانين و ضوابط کے دائرے ميں ہيں ۔
اس درميان يورپي يونين کے شعبہ خارجہ پاليسي کي سربراہ کے ترجمان مائيکل مان نے ويانا ميں کہا ہے کہ يورپي يونين کے شعبہ سياسي امور کي سربراہ کيتھرين ايشٹن نے پانچ جمع ايک گروپ کے وزرائے خارجہ سے کہا ہے کہ ايران کے ايٹمي معاملے پر جاري مذاکرات ميں شامل ہونے کے لئے ويانا پہنچيں ۔
ايران اور پانچ جمع ايک گروپ کے درميان ايٹمي معاملے پر مذاکرات کا چھٹا دور حتمي سمجھوتے کے حصول کے لئے ويانا ميں جاري ہے ۔ مذاکرات کا يہ طويل سلسلہ بيس جولائي تک جاري رہےگا۔
.......
/169