12 جولائی 2014 - 11:46
مذاکرات میں لیت اور لعل سے کام لینا مغربی ممالک کے نقصان میں

ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن نے کہا ہے کہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے مذاکرات امریکہ اور مغربی ملکوں کی توسیع پسندی کی وجہ سے نتیجہ خيز ثابت نہیں ہوسکے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن نے کہا ہے کہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے مذاکرات امریکہ اور مغربی ملکوں کی توسیع پسندی کی وجہ سے نتیجہ خيز ثابت نہیں ہوسکے ہیں۔ محمد حسن آصفری نے ایسنا نیوز سے گفتگو میں کہا کہ مذاکرات کو طولانی بنانا اور انہیں کسی نتیجے پر پہنچانے میں لیت و لعل سے کام لینا مغربی ملکوں کے نقصان میں ہوگا کیونکہ ایران کو یورینیم کی افزودگی جاری رکھنے کے لئے مغرب کی اجازت کی ضرورت نہیں پڑے گي۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں شرکت کرنے سے ایران کیا مقصد اپنے ایٹمی پروگرام کو شفاف بنانا اور اعتماد سازی کرنا ہے اور یہ بہتر ہوگا کہ ملت ایران کا مدمقابل دھمکیاں دینے اور پابندیوں کے بجائے اس سے عزت و احترام سے بات کرے۔ انہوں نے کہا کہ اگر دھمکیوں اور دباؤ سے کام چلتا تو گذشتہ پینتیس برسوں میں مغرب اپنے اھداف کو پہنچ گيا ہوتا لیکن ایران نے کبھی کسی کا دباؤ قبول نہیں کیا ہے اور ان مذاکرات میں بھی یقینا اپنے مواقف پر اٹل رہے گا۔ واضح رہے ایران اور پانچ جمع ایک کے درمیاں ویانا میں مذاکرات جاری ہیں اور بیس جولائي تک کسی نتیجے پر پہنچنے تک یہ مذاکرات جاری رہیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲