اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان میں تکفیری دہشتگردوں نے ایک شیعہ عالم دین کو ان کے والد کے ساتھ شہید کردیا۔ موصولہ رپورٹ کےمطابق تکفیری دہشتگردوں نے گذشتہ روز پاکستان کے صوبے خیبر پختونخواہ کے شہر ابیٹ آباد میں شیعہ عالم دین مولانا وسیم شیرازی اور ان کے والد کواس وقت اندھا دھند فائرنگ کر کے شہید کیا جب وہ نماز جمعہ کے لیے اپنی رہائشگاہ سے مسجد کی طرف جا رہے تھے۔ یہ حملہ ایسی صورت حال میں کیا گيا ہےکہ چند روز قبل مولانا وسیم عباس نے شہر کی پولیس سے درخواست کی تھی کہ ان کو سیکیورٹی فراہم کی جائے اس لئے کہ بعض تکفیری عناصر کی جانب سے ان کو اور ان کے اہل خانہ کو قتل کی دہمکیاں دی جارہی ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان میں تکفیری دہشتگرد آئے دن شیعہ مسلمانوں کو قتل کررہے ہیں اور چند دن قبل بھی پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بھی مجلس وحدت مسلمین کے ایک عہدیدار کو قتل کردیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲