اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اسلامی ممالک کے سربراہوں کے نام پیغام میں مظلوم فلسطینیوں کی مدد پر تاکید کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے غزہ پٹی پر غاصب صیہونی حکومت کی تازہ جارحیت کے سلسلے میں اسلامی ممالک کے نام اپنے پیغام میں غزہ پٹی کے محاصرے کو فوری طور پر ختم کرانے کے لئے عالم اسلام کی تمام تر کوششوں کو بروئے کار لانے اور مظلوم فلسطینیوں کی مدد پر تاکیدکی ہے۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے اپنے پیغام میں دشمنوں کے مقابل اسلامی ممالک کے اتحاد و یکجہتی کو موجودہ دور میں ہر دور سے زیادہ ضروری قراردیا اور کہا کہ غزہ کا ظالمانہ محاصرہ اور طبی سہولیات کا فقدان تشویشناک ہے جو ایک بڑے انسانی المیہ کا باعث بن سکتا ہے۔صدر مملکت حسن روحانی نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ صیہونی حکومت کی جارحانہ کارروائیوں کو رکوانا اور مظلوم فلسطینیوں کی مدد تمام بین الاقوامی اداروں اور دنیا کے آزادی پسند ممالک کی ذمہ داری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲