11 جولائی 2014 - 11:30
پاکستانی وزیر اعظم نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی

پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے، فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کو جنگی جرائم قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے، فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کو جنگی جرائم قرار دیا ہے۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ پاکستانی قوم غزہ کے عوام کے ساتھ ہے اور ہم آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے ہمیشہ نہتے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا بہیمانہ استعمال کیا اور اسرائیلی جارحیت جنگی جرائم کے زمرے میں آتی ہے جس کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ نہتے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت ناقابل قبول اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے جس کا عالمی برادری اور اسلامی ممالک کو بھی نوٹس لینا چاہئے۔ واضح رہے کہ فلسطین کے شہر غزہ پر اسرائیل کی جانب سے گزشتہ دنوں سے حملے جاری ہیں جس میں اب تک ۸۰ سے زائد معصوم فلسطینی شہید جب کہ سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲