اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کے سرکاری ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دھشتگردوں نے صوبہ حماۃ میں بدھ کے روز بوقت سحر ۱۴ افراد کو جانبحق کر دیا ہے
صوبہ حماۃ کے سکیورٹی ذرائع کے مطابق دھشتگردوں کے ایک گروہ نے بدھ کی صبح کو صوبہ حماۃ کے شمال مغربی علاقے میں بھیانک جرائم انجام دیتے ہوئے ایک گاوں کے ۱۴ افرد کو ذبح کرنے کے بعد انہیں مثلہ کر دیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق شام کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے اعلان کیا ہے کہ دھشتگردوں کی اس کاروائی میں ۷ عورتیں اور ۷ مرد ذبح کئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ مارچ ۲۰۱۱ میں شام میں آغاز جنگ سے اب تک ۱۶۲ ہزار سے زائد افراد کا قتل عام ہوا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲