10 جولائی 2014 - 10:49
خدا ہم پر رحم کرے ہر روز ایک نیا خلیفہ سامنے آراہا ہے + تصویر

داعش کے مزید ایک سرغنہ نے دنیا بھر کے مسلمانوں کا خلیفہ ہونے کا دعوی کیا ہے۔

ابنا: شام میں داعش کے کمانڈر ابو لقمان کا کہنا ہے کہ وہ ابو بکر البغدادی سے کہیں زیادہ خلیفہ بننے کا اہل ہے۔


الغد پریس کے مطابق، شام کے رقہ علاقے میں تكفيري دہشت گرد گروہ کے کمانڈر ابو لقمان نے بغدادی سے الگ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حقیقی خلیفہ وہ خود ہيں۔

موصولہ خبروں کے مطابق، ابو لقمان کے ان کے پیروکاروں نے اسے اپنا خلیفہ مانتے ہوئے نعرہ دیا ہے کہ ابو لقمان ہمارے اور سب مسلمانوں کے خلیفہ ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ابو لقمان پیغمبر اسلام(ص) کی نسل اور ان کے اہل بیت سے ہیں جبکہ البغدادی کی نسل اور اس کے خاندان کا کچھ اتا پتہ نہیں ہے۔


شام اور عراق میں بڑے پیمانے پر تشدد میں ملوث تكفيري دہشت گردوں کے درمیان ان دو نام نہاد خليفوں کو لے کر زبردست اختلافات پائے جاتے ہیں اور اب وہ آپس میں ایک دوسرے کی جان کے دشمن بن گئے ہیں۔

.......

/169