10 جولائی 2014 - 10:01
صہیونی حکومت اب نابودی کے دہانے پر ہے

اسلامی جمہوریہ ایران میں مسلح افواج کی مشترکہ کمان کے اعلی عھدیدار جنرل مسعود جزائری نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کابرا وقت آنے والا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران میں مسلح افواج کی مشترکہ کمان کے اعلی عھدیدار جنرل مسعود جزائری نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کابرا وقت آنے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی استقامت ایک بار پھر صیہونی حکومت کی جنگي مشینری کو ناکام بنادےگي۔ جنرل سید مسعود جزائری نے غزہ پر صیہونی حکومت کی تازہ جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے خلاف استقامتی جذبات میں اضافہ ہونے نیز ملت فلسطین کے دفاعی اور انتقامی اقدامات کی بنا پر غاصب صیہونی حکومت بوکھلا گئي ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین میں حالات فیصلہ کن موڑ لینے والے ہیں اور ان حالات سے پتہ چلتا ہے کہ فلسطین میں تیسری انتفاضہ تحریک شروع ہونے والی ہے اور ملت فلسطین صیہونی حکومت سے نہایت شدید انتقام لینے کی تیاریاں کررہی ہے۔ جنرل سید مسعود جزائری نے صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں پر عالمی اداروں کی خاموشی کی مذمت کی۔ واضح رہے صیہونی حکومت تین صیہونیوں کے اغوا اورقتل کے بہانے غزہ پر دوبارہ بھرپور حملے کررہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲