ابنا: لندن:رای الیوم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نام نہادتنظیم" الدولۃ الاسلامیۃ نے اپنے باقاعدہ اخبار کا اجراء"دابق" کے نام سے انٹرنیٹ اور پیپر دونوں میں عربی اورانگریزی میں کردیا ہے،جسے انہوں نے شام میں اپنے زیرتسلط علاقوں میں تقسیم کروایا ہے اس کے علاوہ انٹرنیٹ پربھی مطالعہ کیا جا سکتا ہے،اس کا پہلا شمارہ رمضان کے حوالے سے ہے، اخبار دیدہ زیب کاغذ میں جلی حروف کے ساتھ بڑے اہتمام سے شائع کیا ہے، یہ بھی خبر ہے کہ وہ عنقریب دوسرا اخبار بھی"خلافۃ2"کے نام سے جاری کرے گا،جس کے ذریعے وہ پچھلے ہفتے بننے والی "اسلامی خلافت" کے بارے میں آگاہی دینا ہے،اوراس میں زیادہ تر بین الاقوامی خبریں درج ہیں۔
"دابق" دراصل شام کے شہرحلب کے شمال میں ایک گاوں کا نام ہے جو ترکی کی سرحد پر واقع ہے، داعش نے اس نام کا انتخاب اس لئے کیا ہے کیونکہ ان کو"مرج البحرین" سے خاص تعلق ہے،یہ دراصل ایک معرکے کانام ہے جو 25رجب 922ھ بمطابق24اگست 1516ءکو دابق نامی گاوں میں دولت عثمانیۃ اور دولت مملوکیہ کے درمیان لڑی گئی تھی جہاں ایک طرف شہزادہ سلیم اول جبکہ دوسری طرف سلطان قانصو قیادت کررہا تھا، اس جنگ میں سلیم اول نے شام پر قبضہ کرنے کے ساتھ ساتھ مصرپر بھی تسلط جما لیا، داعش کے ترجمان محمد العدنانی کا کہنا ہے کہ گذشتہ ہفتے انہوں نے عراق اور شام کے کچھ علاقوں میں "خلافت" کی تاسیس کا اعلان کیا گیا تھا جہاں ابوبکرالبغدادی کو مسلمانوں کے خلیفہ کے طورپر متعارف کرایا اور تمام مسلمانوں سے بیعت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

.......
/169