اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ترکی کے دار الحکومت استنبول میں شیعوں کی جامع مسجد ’’محمدیہ‘‘ گزشتہ روز نامعلوم افراد کے ذریعے نذر آتش ہو گئی۔
نامعلوم افراد کے ذریعے یہ مجرمانہ اقدام ایسے حالات میں انجام پایا کہ گزشتہ ہفتے اس مسجد کے نمازیوں کو دھمکیوں پر مبنی خطوط موصول ہوئے۔
مسجد میں لگائی گئی آگ کے ذریعے مسجد میں موجود کتب خانہ، منبر اور فرش جل گیا جبکہ فائر فورسز کی مدد سے آگ کو جلدی کنٹرول کر لیا گیا۔
ترکی کی شیعہ علماء کونسل نے اس ملک میں شیعوں اور علویوں کے خلاف وہابیوں کے پروپیگنڈوں سے خبردار کیا ہے۔
شیعہ علماء کونسل کے سربراہ حسن کارابولٹ نے حکومتی عہدہ داروں سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد اس واقعہ کے عاملین کو تلاش کر کے گرفتار کیا جائے۔
انہوں نے تاکید کی: اس طرح کے اقدامات کے پیچھے دشمنان اسلام سلفی گروہوں داعش اور النصرہ کا ہاتھ ہے اور حکومتی عہدہ داروں کو ہوشیار رہنا ہو گا اور شیعوں اور علویوں کی حفاظت کرنا ہو گی۔
انہوں نے مسجد کے جلائے جانے پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان میں اللہ کو گھر کو اور اس میں موجود قرآن مجید کے نسخوں کو نذر آتش کرنا کہاں کی مسلمانی ہے؟
واضح رہے کہ ترکی کے شیعوں اور علویوں کو قبل از ایں متعدد بار سلفیوں کی جانب سے جان لیوا دھمکیاں مل چکی ہے۔




















۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲