ابنا: میران شاہ ..... شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کیخلاف پاک فوج کا آپریشن ضربِ عضب کامیابی سے جاری ہے،سیکیورٹی فورسز نے تازہ کارروائی رات تقریباً 3 بجے کی ، جس میں تحصیل شوال کے علاقے زوئی درہ سیدگی میں جیٹ طیاروں سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ کارروائی میں 11دہشت گرد ہلاک اور ان کے تین ٹھکانے تباہ کردیےگئے۔شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کو چوتھا ہفتہ شروع ہوگیا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گذشتہ روز پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے شمالی وزیرستان کے علاقے دیگان میں دہشت گردوں کو نشانہ بنایا تھا، بمباری میں 13 دہشت گرد مارے گئےتھے جن میں غیرملکی بھی شامل تھے،کارروائی میں دہشت گردوں کے 7 ٹھکانے بھی تباہ کردیے گئے۔
.......
/169