9 جولائی 2014 - 08:52
موصل میں مقامی قبائل، دہشتگرد تکفیری گروہ داعش سے مقابلے کے لئے آمادہ

عراق کی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ موصل میں مقامی قبائل، دہشتگرد تکفیری گروہ داعش سے مقابلے کے لئے آمادہ ہورہے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المسئلہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق کی فوج کے ترجمان میجر قاسم عطا نے کہا کہ موصولہ اطلاعات کی بنیاد پر عراق کے شمالی شہر موصل کے قبائل بعثی و داعشی تکفیری عناصر کے خلاف انتفاضہ کے لئے آمادہ ہورہے ہیں۔ دوسری جانب عراق میں موجود بعض مسلح گروہوں نے اعلان کیا ہےکہ انہوں نے دہشت گرد گروہ داعش کے سرغنہ ابوبکر البغدادی کی بیعت سے انکار کردیا ہے اور اس بات کو لیکر مسلح گروہوں میں شدید اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔ ادھر بعض خبری ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ دہشتگرد گروہ داعش نے ابوبکر البغدادی کی بیعت کے انکار کی وجہ سے صوبہ الانبار میں کئی افراد کو پھانسی کی سزا دے دی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲