ابنا: ترکی کے ریٹائرڈ آفیسرز بہت زیادہ رقم حاصل کرنے کے عوض شام میں دہشتگردوں کے ساتھ مل گۓ ہیں۔ اور یہ بات ترکی کی خفیہ ایجنسی اور وزیر اعظم کی اطلاع میں ہے۔ اس اخبار نے گزشتہ مہینے یہ انکشاف بھی کیا تھا کہ ترکی کی خفیہ ایجنسی نے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان کی حکومت کے حکم پر شام کے دہشتگردوں کے لۓ ہتھیار بھیجے ہیں۔ واضح رہے کہ دہشتگرد گروہ داعش نے سعودی عرب ، قطر ، ترکی اور بعض یورپی ممالک کی حمایت کے ساتھ شام کے عوام اور فوج کے خلاف بہت زیادہ بہیمانہ جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔
.......
/169