ابنا: يمن کے شمالي علاقے عمران ميں فوج اور حوثي قبائل کے درميان لڑائي ميں شدت آگئ ہے ۔ رپورٹ کے مطابق دارالحکومت صنعا سے پچاس کلوميٹر شمال ميں جاري اس لڑائي ميں ايک سو سترہ افراد مارے جاچکے ہيں جن ميں پچاس حوثي اور ايک سو بيس فوجي ہيں- اس درميان عمران شہر ميں سرکاري اسپتال کےذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال اس وقت لاشوں اور زخميوں سے اٹا پڑا ہے اور زخميوں کے علاج کے لئے طبي وسائل کي کمي ہوگئي ہے - چند روزقبل بھي فوج اور حوثي قبائل کے درميان ہونےوالي لڑائي ميں تقريبا نوے افرادہلاک اور ساٹھ ديگرزخمي ہوگئے تھے-
.......
/169