ابنا: اسرائیل نے سنی تنظيم حماس کے خلاف " پروٹیکٹیو ایج " کے نام سے فضائی آپریشن کا آغاز کردیا جس کے دوران 12 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں جبکہ اس سے قبل اسرائلی فضائی حملے میں 9 سنی فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔اسرائیل نے جنوبی فلسطین کے علاقے غزہ میں فضائی کارروائی کا آغاز کردیا جس میں کم از کم 12 افراد زخمی ہوگئے۔ صیہونی جارحیت کے دوران غزہ کے جنوبی علاقے میں متعدد گھروں کو نشانہ بنایا گیا جس کے دوران 12 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔اسرائیلی فوج کے ترجمان نے غزہ میں فضائی کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حماس کے خلاف ” پروٹیکٹیو ایج” کے نام سے فضائی آپریشن شروع کیا گیا ہے تاہم انہوں نے آپریشن کے حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔ ادھر سنی فلسطینیوں پر اسرائیل کی بربریت سے توجہ ہٹانے کے لئے سلفی وہابی دہشت گرد شام اور رعاق میں دہشت گردانہ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اگر سلفی وہابی دہشت گرد تنظیمیں سچي مسلمان ہوتیں تو وہ عراق و شام اور افغانستان و پاکستان کے بجائے فلسطین میں اسلامی حکومت قائم کرکے اسرائیل کا خآتمہ کرتیں لیکن سلفی وہابی دہشت گرد تنظیمں اسرائیل اور امریکہ کی آلہ کار تنظیمیں ہیں مسلمانوں کو ان دہشت گرد تنظیموں سے دور رہنا چاہیے۔
.......
/169