ابنا: یوکرین کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ مشرقی علاقوں میں مخالفین پر وسیع حملہ کئے جا رہے ہیں۔
یوکرین کی وزارت دفاع کی جانب سے پیر کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کئی مشرقی علاقوں پر فوج نے وسیع حملے کیے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یوکرین کی فوج نے لوگانسک کے کچھ مضافاتی علاقوں پر شدید فائرنگ کی۔
یوکرین کی فوج نے حکومت مخالفین کے کنٹرول سے Artemovsk، Druzhkovka، Donestsk، Kramatorsk، Konstantionovka شہروں کو نکال لیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج، مخالفین کے ٹریننگ کیمپوں پر حملے کرکے ان کو بھی تباہ کر رہی ہے اور اس نے جنگ زدہ علاقے کو پرسکون بنانے کی کوشش تیز کر دی ہے۔
.......
/169