8 جولائی 2014 - 09:46
محمود الصرخی کے امریکی ایجنسیوں سے روابط، سی این این کا ٹیلی فونی رابطہ

امریکی نیوز چینل "سی این این" نے اپنے ایک غیر متوقع اقدام میں کربلا میں رونما ہونے والے حالیہ فتنے کے عامل کے دفتر فون کرکے، ان کی خیریت دریافت کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی نیوز چینل "سی این این" نے اپنے ایک غیر متوقع اقدام میں کربلا میں رونما ہونے والے حالیہ فتنے کے عامل کے دفتر فون کرکے، ان کی خیریت دریافت کی۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق صوبے کربلا میں رونما ہونے والے حالیہ فتنے کے حقیقی عامل اور خود ساختہ مرجع علی الصرخی کے تعلقات عامہ کے دفتر کے رکن علی الموسوی نے، امریکی نیوز چینل سی این این کے ٹیلی فونی جواب میں کہا کہ الصرخی پر امن مقام پر خیریت سے ہیں اور ان کے موقف میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ عراق کے خود ساختہ مرجع الصرخی کے حامیوں اور عراقی سیکیورٹی فورسز کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کی بناپر صوبے کربلا میں کئی دن تک حالات کشیدہ رہے اور بلآخر عراق کی سیکیورٹی فورسز سے اپنی ایک کامیاب کارروائی میں اس فتنہ گر گروہ کے سرغنہ اور افراد کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ الصرخی کو بعض غیر ممالک کی حمایت بھی حاصل رہی ہے اور الصرخی کا گروہ عراق میں نئے فتنے کا جم دے  رہا تھا۔ جسے عراق کی سیکیورٹی فورسز نے کنٹرول کرلیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲