8 جولائی 2014 - 08:50
برطانوی لڑکیاں، داعش میں شمولیت کے لئے گھر سے فرار

برطانوی لڑکیاں، شام میں دہشتگرد گروہ داعش میں شامل ہونے کے لئے، اپنے گھر سے فرار کر گئی ہیں۔

ابنا: برطانوی اخبار دی سن نے اپنی تازہ اشاعت میں لکھا ہے کہ برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں دو جڑواں بہنیں شام میں دہشتگرد گروہ داعش میں شامل ہونے کے لئے اپنے گھر سے فرار کر کے ترکی چلی گئی ہیں اور وہاں سے شام روانہ ہوں گی۔ اس رپورٹ کے مطابق ان لڑکیوں کا والد کہ جو بنیادی طور پر سومالیائی باشندہ ہے، صبح آٹھ بجے متوجہ ہوا کہ اس کی بیٹیاں گھر پر موجود نہیں ہیں اور اس نے اس واقعہ کی فوری اطلاع پولیس کو دی، لیکن پولیس بعد میں متوجہ ہوئی کہ یہ دونوں لڑکیاں ترکی چلی گی ہیں اور وہاں سے وہ شام روانہ ہوں گی تاکہ شام میں سرگرم دہشتگرد داعش میں شامل ہوجائیں۔ پولیس کا کہنا ہے، ان دونوں لڑکیوں کا بھائی بھی اس سے قبل دہشتگرد گروہ داعش میں شامل ہوچکا ہے اور شام کی حکومت کے خلاف جنگ میں حصہ لے رہا ہے۔ اخبار دی سن کی رپورٹ کے مطابق ان دونوں بہنوں نے اپنے اہل خانہ سے کہا ہے کہ وہ برطانیہ آنے کا ارادہ نہیں رکھتیں۔

.......

/169