7 جولائی 2014 - 14:30
داعش  کے دو اہم کمانڈر گرفتار

عراقی سکیورٹی دستوں نے عراق کے مقدس شہر نجف اشرف کے ایئرپورٹ سے نام نہاد دولت اسلامی عراق و شام (داعش دہشت گرد تنظیم ) کے دو اہم کمانڈروں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ابنا: عراقی سکیورٹی دستوں نے عراق کے مقدس شہر نجف اشرف کے ایئرپورٹ سے نام نہاد دولت اسلامی عراق و شام (داعش دہشت گرد تنظیم ) کے دو اہم کمانڈروں کو گرفتار کرلیا ہے۔

یہ دونوں دہشت گرد عراق کی بادوش جیل سے فرار ہوگئےعراق کے شہر اربیل کے ایئرپورٹ سے نجف اشرف کے ایئرپورٹ پر پہنچے ، جہاں سکیورٹی دستوں نے انھیں گرفتار کرلیا ۔ادھر عراقی فوج کے ذرائع کے مطابق سکیورٹی دستوں نے داعش کے اہم ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور گذشتہ دنوں کی کارروائیاں اسی سلسلے کی کڑي ہیں۔ ادھرعراقی سکیورٹی فورسز نے تکریت کو عنقریب آزاد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

.....

/169