ابنا: تہران میں شام کے سفیر نے کہا ہےکہ مشرق وسطی میں امریکہ کی سازشیں ناکام ہوگئي ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ امریکہ نے مشرق وسطی کے ملکوں کوتقسیم کرنے کی سازشیں رچی تھیں۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق عدنان محمود نے آج تہران میں حزب موتلفہ کے سیکریٹری جنرل محمدنبی حبیبی سے ملاقات میں کہا کہ شام کی قوم نے مضبوظ عزم سے اپنے ووٹوں کے سہارے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا ہے جنہوں نے ان کے ملک کی سلامتی کو خطرے سے دوچار کردیا تھا۔ شام کے سفیر نے کہا کہ شام، عراق اور لبنان کے بارے میں ایران کے مواقف کو اسلامی اور اخلاقی اصولوں پر مبنی قراردیا۔
.......
/169