7 جولائی 2014 - 12:15
ابوبکر الخاتونی نے ابوبکر البغدادی کی جگہ خطبہ دیا

تکفیری گروہ داعش کے ایک سرغنہ ابوبکر الخاتونی نے ابوبکر البغدادی کی جگہ موصل میں جمعہ کے روز خطبہ دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سومریہ نیوز ایجنسی نے صوبہ نینوا کے سلامتی کمیٹی کے چیئرمین محمد ابراہیم سے نقل کرتے ہوئے خبر دی ہے کہ جمعہ کے روز موصل میں جامع مسجد میں خطبہ دینے والا داعش کے ایک دوسرا سرغنہ ابوبکر الخاتونی تھا جس نے خود کو ابوبکر البغدادی ظاہر کرتے ہوئے خطبہ دیا اور لوگوں کو اپنی بیعت کی طرف دعوت دی۔
ابراہیم نے مزید تاکید کی کہ ہماری تحقیقات بتاتی ہیں کہ ابوبکر البغدادی موصل میں نہیں ہے اور وہ شخص جس کا ویڈیو کلیپ شائع کیا گیا ہے وہ ابوبکر الخاتونی ہے جو اس شہر میں اس ٹولے کا سرغنہ ہے۔
ابراہیم نے عراقی فوج کے ہوائی حملات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراق کی فورس دھشتگردوں کے ٹھکانوں کو تلاش کر کے انہیں نشانہ بنا رہی ہے۔
واضح رہے کہ بروز ہفتہ تکفیری گروہ داعش نے اپنی سائٹ پر ایک ویڈیو کلیپ جاری کیا جس میں یہ دکھلایا گیا کہ اس ٹولے کا سرکردہ ابوبکر البغدادی خلیفۃ المسلمین ہونے کے عنوان سے موصل کی جامع مسجد میں خطبہ دے رہا ہے اور مسلمانوں کو اپنی بیعت کی طرف دعوت دے رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲