7 جولائی 2014 - 11:42
غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے 9 فلسطینی اہلسنت شہید + تصویر

غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے اسرائیلی بمباری میں اب تک 9 سنی فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

ابنا: غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے اسرائیلی بمباری میں اب تک 9 سنی فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے لڑاکا طیاروں نے غزہ کی پٹی کے علاقے رفح میں بمباری کی جس کے نتیجے میں حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ سے تعلق رکھنے والے 9 سنی کارکن شہید ہو گئے۔ القسام بریگیڈ نے اپنے ایک بیان میں 7 کارکنوں کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے البریج کیمپ پر بمباری کر کے 2 سنی فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے۔واضح رہے کہ صیہونی فوج نے 3روز قبل بھی غزہ کی پٹی میں ایک فلسطینی نوجوان کی نماز جنازہ کے موقع پر فائرنگ کر کے 7 افراد کو شدید زخمی کر دیا تھا جب کہ ایک فلسطینی نوجوان کو اغوا کے بعد زندہ جلا دیا گیا تھا۔ عرب ذرائع کے مطابق فلسطینی سنیوں پر اسرائیلی بمباری پر سعودی عرب کا سکوت معنی خیز ہے سعودی عرب نے کبھی بھی اسرائیل کے وحشیانہ جرائم کی سرکاری طور پر مذمت نہیں کی اور نہ ہی مکہ اور مدینہ کی اہ مسجاجد میں اسرائیل کے بھیانک جرائم کے بارے میں سنیوں کو آگاہ کیا جاتا ہے، ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی حکومت سلفی وہابی نظریات کی طرفدار ہے لہذا اس نے فلسطینی سنیوں کی ہلاکت کبھی مذمت نہیں کی بلکہ اسرائيل کو سعودی عرب کا مکمل تعاون حاصل ہے اگر اسرائیل کو سعودی عرب کا تعاون حاصل نہ ہوتا تو بیت المقدس آج تک آزاد ہوجاتا۔


.......

/169