7 جولائی 2014 - 09:59
سعودی عرب، القاعدہ اور داعش کا گہوارہ

سعودی عرب کی مشاورتی کونسل کے رکن عیسی الغیث نے سعودی عرب کو القاعدہ اور داعش دہشتگرد گروہوں کا گہوارہ قرار دیا ہے۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق عیسی الغیث نے پیر کے دن کہا کہ القاعدہ اور داعش دہشتگرد گروہ کو سعودی عرب نے پروان چڑھایاہے اور سعودی عرب کی نظریاتی حمایت کی وجہ سے ہی یہ دہشتگردگروہ پھولے پھلے ہیں۔ عیسی الغیث نے یہ بات زور دے کر کہی کہ سعودی عرب کے بعض حلقے اب بھی دہشتگرد گروہ داعش کے لۓ افراد تیار کر رہے ہیں ۔ سعودی عرب یونیورسٹیاں ، اسکول و کالجز اور دینی مدارس وغیرہ دہشتگردوں کی حمایت کرنے والے انتہاپسند مبلغین کے مراکز میں تبدیل ہوچکے ہیں۔ واضح رہے کہ آل سعود کی حکومت شام ، عراق ، لبنان اور یمن سمیت خطے کے بعض ممالک میں تشدد اور دہشتگردانہ واقعات میں ملوث ہے۔

.......

/169