6 جولائی 2014 - 20:07
نیلے رنگ کا شہر مسلمانوں کی استقامت کا دائمی نمونہ+ تصاویر

اس شہر کے معروف ہونے کی سب بڑی وجہ اس کا نیلا رنگ ہے جو شہر کی ہر چیز میں نمایاں نظر آتا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مراکش کے شمال مغربی علاقے میں واقع شہر ’’شفشاون‘‘ (Chefchaouen) ایسا شہر ہے جو صرف دشمنوں کے ساتھ مقابلے کے لئے بنایا گیا تھا اور ہمیشہ اسے سپین کی استعماری طاقت کے مقابلے میں مستحکم قلعہ کے عنوان سے یاد کیا جاتا ہے۔
یہ شہر مراکش کے شمالی پہاڑوں کے درمیان واقع ہے اور اس شہر کا اصلی نام’’ الشاون‘‘ ہے۔ الشاون کو ۱۴۷۱ عیسوی میں  اندلس کے حاکم وقت ’’علی بن راشد‘‘ کے حکم سے اندلس کے ان مسلمانوں کے لیے تعمیر کیا گیا جنہیں سپین سے استعماری طاقتوں نے نکال دیا تھا۔
یہ مسلمان نشین شہر آج تک استعماری طاقتوں کے مقابلے میں استقامت اور مزاحمت کا نمونہ رہا ہے۔ لیکن آج اس شہر کے معروف ہونے کی سب بڑی وجہ اس کا نیلا رنگ ہے جو شہر کی ہر چیز میں نمایاں نظر آتا ہے۔
اس شہر کے گھر، در و دیوار، گھروں کی چھتیں، کھڑکیاں دروازے، فٹ پاتھ حتی زمین سب پر نیلا رنگ نظر آتا ہے جو ہر دیکھنے والے کی نظروں کو جلب کرتا اور اپنی زیبائی کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کو دشمنوں کے مقابلے میں استقامت کا درس دیتا ہے کہ استقامت ہمیشہ زندہ رہتی ہے چاہے استقامت کرنے والے مر جائیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲