6 جولائی 2014 - 14:59
جسٹس ناصر الملک، پاکستان کے نئے چیف جسٹس بن گئے

پاکستان کے نئے چیف جسٹس ناصر الملک نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

ابنا: پاکستانی ذرا‏ئع سے موصول ہونے والی خبروں کے مطابق حلف برداری کی تقریب اسلام آباد میں ایوان صدر میں ہوئی ۔ صدر پاکستان ممنون حسین نے چیف جسٹس کو حلف دلایا ۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعظم نواز شریف اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان سمیت مختلف سیاسی و عسکری حکام بھی موجود تھے۔ پاکستان کے بائیسویں چیف جسٹس ناصر الملک ایک سال ایک مہینے تک اس عہدے پرکام کریں گے۔ سپریم کورٹ میں پنجاب کے سات، سندھ کے چھہ، اورخیبرپختونخوا کے تین جج ہیں۔

.......

/169