6 جولائی 2014 - 11:38
عراق: منصوریہ کا علاقہ آزاد کروا لیا گیا

عراقی فوج نے آپریشن جاری رکھتے ہوئے منصوریہ کے علاقے کو داعش داہشتگردوں کے ہاتھوں سے آزاد کرالیا ہے۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق عراق میں ادارہ انسداد دہشتگردی کی فورسز نے صوبہ دیالہ کے مشرقی علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے مشرقی بعقوبہ میں واقع منصوریہ علاقے کو پوری طرح آزاد کرالیا ہے۔ فوج کی کاروائی میں اس علاقے میں موجود دسیوں دہشتگرد مارےگئے ہيں۔ عراقی فوج کے جنگی ہیلی کاپٹروں اور بلاپائٹ کے طیاروں نے تکریت سمیت دوسرے شہروں اور صوبہ صلاح الدین کے مضافات میں داعشی اور نقشبندی دہشتگردوں کے ٹھکانوں پرحملہ کیا۔ دوسری جانب ایک عراقی سیکورٹی ذریعے نے بتایا ہے کہ انسداد دہشتگردی فورسز نے فضائیہ کی ہماہنگی اور حمایت سے تلعفر شہر میں داعش دہشتگردوں کی پریڈ کو نشانہ بنایا اور دسیوں دہشتگردوں سمیت ان کے کئي سرغنوں کو ہلاک کردیا۔

.......

/169