اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق صوبہ کابل کے شہر پغمان کے سکیورٹی انچارج سمر نوال امراللہ نے کہا ہے کہ اس شہر میں نیٹو کی پارکینگ میں بم دھماکے سے چار سو آئيل ٹینکر جل کر خاک ہوگئے۔ انہوں نے مزید تفصیلات نہیں بتائيں۔ دوسری طرف طالبان دہشتگردوں نے نیٹو کی پارکینگ میں ہونے والے بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہےکہ اس بم دھماکے میں نیٹو کی سکیڑوں گاڑیاں تباہ ہوئي ہیں اور افغاں و بیرونی فوجی بھی مارے گئے ہیں۔ نیٹو نے اس سلسلے میں کوئي رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲