5 جولائی 2014 - 10:12
سامرہ میں خود کش دھماکہ، چالیس افراد شہید اور زخمی

سامرا میں ہونے والے ایک خود کش کار بم دھماکے میں کم از کم چالیس افراد شہید و زخمی ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمال میں ایک سو دس کلو میٹر کے فاصلے پر واقع شہر سامرا میں ہونے والے ایک خود کش کار بم دھماکے میں کم از کم چالیس افراد شہید و زخمی ہوگئے۔ عراق کے طبّی و سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کار بم دھماکہ سامرا شہر میں داخل ہونے والے راستے میں ہوا جس میں پندرہ افراد شہید اور پچّیس دیگر زخمی ہوئے۔ایک عراقی پولیس افسر نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید ہونے والے افراد کا تعلق، عوامی رضاکار فورسیز سے ہے۔ ادھر تکریت کے جنوب میں بھی ہونے والے ایک خودکش بم دھماکے میں عراقی سیکیورٹی فورسیز کے دس اہلکار شہید اور پینتیس دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ یہ خودکش کار بم دھماکہ، دجلہ کے فرنٹ علاقے میں ہوا۔ اس واقعے کے بعد عراق کی سیکیورٹی فورسیز نے علاقے کا محاصرہ کرلیا اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲