اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے الانبار میں انجام پانے والی کاروائیوں میں داعش دہشتگرد گروہ کے پچاس سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔ان ذرائع کے مطابق عراقی فوجیوں نے صوبے الانبار کے مختلف علاقوں میں داعش دہشتگر گروہ کے خلاف ایک وسیع آپریشن شروع کیا ہے جس ابتک داعش دہشتگرد گروہ کے پچاس سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں اور اس گروہ کی کئی گاڑیوں کو تباہ کیا جاچکا ہے۔ داعش دہشتگرد گروہ کے ہلاک ہونے والے افراد میں دہشتگردوں کو تربیت دینے والا داعش گروہ کا ایک کمانڈر، ابو نصر المغربی بھی شامل ہے۔ اس سے قبل عراقی سیکیورٹی فورسیز نے صوبے صلاح الدین میں داعش دہشتگرد گروہ کے ایک اور اعلی کمانڈر ابو حدیفہ التیونسی کی ہلاکت کا دعوی کیا تھا۔ ادھر صوبے بابل کے شمال میں جرف الصخر نامی علاقے میں بھی دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر ہونے والے حملے میں انّیس مسلح افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲