اہل بیت(ع) نیوز ایجسنی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزرت خارجہ کی ترجمان محترمہ مرضیہ افخم نے غزہ اور غرب اردن پر صیہونی حکومت کے جاری وحشیانہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ایران کے دفتر خارجہ کی ترجمان نے آج ایک بیان میں عالمی اداروں منجملہ اسلامی تعاون تنظیم سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے، غزہ اور غرب اردن پر جارحانہ حملے بند کرانے کیلئے فوری طور پر موثر اقدامات عمل میں لائے۔ مرضیہ افخم نے کہا ہے کہ ایک فلسطینی نوجوان کی شہادت کے بعد، ماہ مبارک رمضان کے پہلے جمعے کے موقع پر فلسطینیوں کو مسجد الاقصی جانے سے روکنا، صیہونی حکومت کے خوف و ہراس کو ظاہر کرتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کی جارحیت کے مقابلے میں فلسطینیوں کی استقامت، ماضی کے مقابلے میں اور زیادہ مستحکم ہوئی ہے جو نہ صرف فلسطینیوں کے خلاف ہر قسم کی سازش کو ناکام بنادے گی بلکہ فلسطینیوں کے حقوق کی ضمانت بھی بنے گی۔ قابل ذکر ہے کہ صیہونی حکومت نے فلسطینیوں پر ایک بار پھر اپنے جارحانہ حملے تیز کردیئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲