4 جولائی 2014 - 14:09
سینٹری فیوج مشینوں کی تعداد سے متعلق محدودیت قیاس آرائي

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نےسینٹری فیوج مشینوں کی تعداد کے بارے میں محدودیت قبول کرنے کی باتوں کو ذرائع ابلاغ کی قیاس آرائیاں قراردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ اور ایران کی جوہری مذاکراتی ٹیم کے سینئر رکن سید عباس عراقچی نے ویانا میں روسی وفد سے بات چیت کے بعد جمعرات کی رات کہا کہ سینٹری فیوج مشینوں کی تعداد کے بارے میں ایران کی طرف سے محدودیت قبول کرنے کی باتیں ذرائع ابلاغ کی قیاس آرائياں ہیں۔انہوں نے ایران کی جوہری مذاکراتی ٹیم کی طرف سے سینٹری فیوج مشینوں کی تعداد میں کمی کو قبول کرنے پر مبنی خبروں کے بارے میں کہاکہ سینٹری فیوج مشینوں کی تعداد کے بارے میں ذرائع ابلاغ کی قیاس آرائیوں پر توجہ نہ دی جائے۔سید عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ اس طرح کی باتوں کا مقصد جوہری مذاکرات کے ماحول کو خراب اور کشیدگي و اضطراب پیدا کرنا ہے، ان پر توجہ نہ دی جائے۔قابل ذکر ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان بدھ کے روز سے ویانا میں چھٹے دور کے مذاکرات شروع ہوئے ہیں جو 20 جولائي تک جاری رہیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲