ابنا: عراق اور شام میں سرگرم سلفی وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نےبیت المقدس کو فتح کرنے کے بجائےکلیسائے روم کو فتح کرنے کا مشکوک نعرہ لگایا ہے داعش دہشت گرد تنظیم کے مشکوک نعروں سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ خطے میں امریکہ اور اسرائیل کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔ ابو بکر البغدادی نے کہا ہے کہ وہ ایسی خلافت کی بنیاد ڈال رہے ہیں جو ہندوستان سے قفقاز تک وسیع ہو گی جس میں عرب، مصری، فرانسیسی، جرمن اور آسٹریلوی ایک پرچم تلے جمع ہوں گے۔
ابو بکر بغدادی کی نام نہاد خلافت کو کئی دوسری دہشت گرد تنظیموں نے مسترد کردیا ہے۔ مسلم مبصرین کا کہنا ہے کہ ابو بکر بغدادی کو امریکی اور اسرائیلی ایجنٹ ہیں جو اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کی سازش کررہے ہیں ۔ اور مزے کی بات یہ ہے ابو بکر بغدادی سے کوئي زیادہ آشنا نہیں ہے اور ابوبکر بغدادی خود ایک مشکوک انسان ہے۔
.......
/169