ابنا: مولانا نجمی نظامی نے داعش کے انسانیت سوز اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دراصل عراق میں داعش کا حملہ اور اس کی انسانیت سوز کاروائياں صیہونی حکومت کی اسٹراٹیجی کے تحت وجود میں آرہی ہیں اوراس کا مقصد مسلمانوں میں اختلافات پھیلانا ہے۔ مولانا نجمی نظامی نے کہا کہ داعش دہشتگرد گروہ سعودی عرب کی مالی حمایت سے امریکہ اور صیہونی حکومت کی سازشوں پرعمل کررہا ہے۔ انہوں نے مسلمانوں کی ہوشیاری پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ عراق میں جنگ کی آگ پھیلارہے ہیں وہ مسلمان نہیں ہیں بلکہ انسانیت کے دشمن ہیں اور مسلمانون میں تفرقہ پھیلا کر اسلامی ممالک کے ذخائر پر قبضہ جمانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے داعش جیسے وحشی گروہ کے تعلق سے مغرب بالخصوص امریکہ کے دوغلے رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔
.......
/169