اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کےمطابق ایران کے وزيرخارجہ محمدجوادظریف، یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کیتھرین ایشٹن اور نائب امریکی وزيرخارجہ ویلیم برنز نے بدھ کی شام ایک گھنٹے کی نشست میں اس مرحلے کےمذاکرات کے عمل کے بارے میں گفتگوکی۔
اس سے قبل ایران کے وزيرخارجہ اور یورپی یونین کی خارجہ سیکریٹری نے دوفریقی ملاقات کی تھی۔
پروگرام کےمطابق ایران اورگروپ پانچ جمع ایک کے درمیان آج بروزجمعرات ویانامیں چھٹھے دور کے مذاکرات شروع ہوں گے۔
ایران اورگروپ پانچ جمع ایک کے درمیان چھٹھے دور کےمذاکرات میں جامع ایٹمی معاہدے کا متن تیار کیاجائےگا۔
ویانا میں سترہ سے بیس جون تک انجام پانے والے پانچویں دور کے مذاکرات میں جامع ایٹمی معاہدے کا متن لکھنے کا آغاز ہوا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲