3 جولائی 2014 - 11:16

امریکی خفیہ ایجنسی این ایس اے کی طرف سے بی جے پی کے رہنماؤں کی جاسوسی کا معاملہ امریکی سینیٹر جان مک کین کے نئی دہلی دورے پر بھاری پڑ رہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستانی وزارت داخلہ کی طرف سے امریکی سینئر سفارتکار کو طلب کرکے اپنا احتجاج درج کرانے کے بعد، جان میک کین نے ہندوستانی وزارت خارجہ کے باہر ہونے والی پریس کانفرنس کو منسوخ کر دیا ہے
تاہم ہندوستانی اور امریکی حکام نے پریس كانفرنس کے منسوخ ہونے کے مختلف اسباب بتائے ہیں، لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ سابق امریکی جاسوس ایڈورڈ سنوڈن کی طرف سے وہ انکشاف ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اوباما حکومت نے این ایس کو 2010 میں بی جے پی کی جاسوسی کا حق دیا تھا۔ ہندوستان نے امریکہ سے مستقبل میں اس طرح کی جاسوسی نہ کرنے کا یقین دہانی طلب کی ہے۔
حالیہ مہینوں میں ہندوستان اور امریکہ کے تعلقات میں کئی مسائل پر تلخي رہی ہے۔ دسمبر میں نیو یارک میں ایک ہندوستانی خاتون سفارتکار کی گرفتاری اور اس کے کپڑے اتراوكر تلاشی لینے کے معاملے نے بھی دونوں ممالک کے تعلقات کو متاثر کیا تھا۔جبکہ مئی میں مرکز میں بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد سے دونوں ممالک نے دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کے لئےکئی قدم اٹھائے ہیں۔
واضح رہے کہ اس وقت نئی دہلی میں امریکی سفیر نہیں ہے، اس لئے ہندوستان کی مرکزی حکومت نے اس کے سب سے سینئر سفارتکار کو طلب کرکے اپنا احتجاج درج کروایاہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲