اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی نے ایک بیان جاری کر کے سعودی عرب کے حکام کو خبردار کیا ہے کہ شیعہ علماء کے ساتھ افراطی سلوک مخصوصا آیت اللہ نمر کے لیے سزائے موت کا حکم جاری کرنا بھیانک نتائج کا موجب بنے گا۔
آیت اللہ نوری ہمدانی نے تاکید کی: تمام علما اور شیعہ حوزہ ہائے علمیہ آیت اللہ شیخ نمر کو سزائے موت دینے کے حوالے سے جاری کئے جانے والے حکم کی مذمت کرتے ہیں اور اس عالم بزرگوار پر کئے جانے والے ظلم کو برداشت نہیں کر سکیں گے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا: نہایت افسوس کے ساتھ سعودی عرب کے شیعوں کے بارے میں ناگوار خبریں ہم تک پہنچتی ہیں جو اس ملک کے حکام کی طرف سے شیعوں پر کی جانے والی بربریت کی عکاسی کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا: ہم سعودی حکام کو خبردار کرتے ہیں کہ سعودی عرب کے شیعوں کے حق میں ان کا افراطی رویہ پوری دنیا کے شیعوں کے جذبات کو مجروح کرنے کا باعث بنے گا اور سعودی حکام یہ جان لیں کہ انہیں اپنے باشندوں کے جائز مطالبات کا مثبت جواب دینا ہوگا۔
آیت اللہ نوری ہمدانی نے اپنے پیغام کے آخر میں تاکید کی: علما اور حوزہ ہائے علمیہ آیت اللہ شیخ نمر کے بارے میں دئے جانے والے سزائے موت کے حکم کی سختی سے مذمت کرتے ہیں اور اس حکم کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کر سکتے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲