2 جولائی 2014 - 13:58
ایران انسانی حقوق کے بین الاقوامی دستاویزات کا پابند ہے

اسلامی جمہوریۂ ایران کی عدلیہ میں انسانی حقوق کمیٹی کے سکریٹری نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریۂ ایران نے، انسانی حقوق کے سلسلے میں جن بین الاقوامی دستاویزات پر دستخط کئے ہیں ان کا پابند ہے کیوں کہ وعدے کی وفا کرنا اسلامی تعلیمات ميں انتہائی اہم مسئلہ ہے ۔

ابنا: اسلامی جمہوریۂ ایران کی عدلیہ میں انسانی حقوق کمیٹی کے سکریٹری نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریۂ ایران نے، انسانی حقوق کے سلسلے میں جن بین الاقوامی دستاویزات پر دستخط کئے ہیں ان کا پابند ہے کیوں کہ وعدے کی وفا کرنا اسلامی تعلیمات ميں انتہائی اہم مسئلہ ہے ۔ محمد جواد لاریجانی نے تہران میں بلجیئم کی وزارت خارجہ کے دوطرفہ روابط کے سکریٹری جنرل "جوہان ون دسل" کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ ایران میں جو جمہوری نظام قائم ہے وہ نہ لیبرل ازم کی بنیادوں پر ہے نہ ہی مغربی سیکولر ازم کی بنیادوں پر، بلکہ اسلامی بنیادوں پر قائم ہے ۔ ایران کی عدلیہ کے انسانی حقوق کمیٹی کے سکریٹری نے اسی طرح دہشت گردی کے بارے میں مغرب کی دوہری پالیسی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے ميں اسلامی جمہوریۂ ایران کا موقف، سب سے زیادہ دہشت گردی کی بھینٹ چڑھنے والے ملک کی حیثیت سے ہمیشہ ثابت اور ناقابل تغییر رہا ہے جبکہ مغربی ممالک، دہشت گردی کے خلاف دوہرا رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں ۔ محمد جواد لاریجانی نے کہا کہ ایسے میں جب کہ بین الاقوامی قوانین، دہشت گردی سے مقابلے کو دنیا کے تمام ملکوں کے لئے ایک عہد و پیمان قرار دیتےہیں، افسوس کے ساتھ کہناپڑتا ہےکہ یورپی ممالک منجملہ بلجیئم، دہشت گردوں منجملہ ایم کے اوگروہ اور پژاک کے لئے جائےامن میں تبدیل ہوگئے ہیں ۔

.......

/169