ابنا: ایران میں عراق کے سفیر محمد مجید الشیخ نے کہا ہے کہ ان کے ملک میں شیعہ اور سنی مسلمانوں میں تفرقہ پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جب کہ مراجع کرام اور اہم شخصیات کی دانشمندی سے اس سازش کو ناکام بنادیا گیا۔ انھوں نے کل ایران کے ٹی وی چینل دو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عراق میں دونوں فرقے کے لوگ ہمیشہ پرامن بقائے باہمی سے زندگی بسر کرتے رہے ہیں اور اس وقت بھی عراقی شیعہ و سنی مسلمان، دہشتگردوں کے مقابلے میں متحد ہیں۔ ایران میں عراق کے سفیر محمد مجید الشیخ نے کہا ہے کہ ان کے ملک میں شیعہ و سنی مسلمانوں کا کوئی مسئلہ نہیں ہے بلکہ القاعدہ اور داعش دہشگرد گروہ نیز بعض بیرونی ممالک، عراق میں مسلمانوں میں تفرقہ پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور عراقی مراجع کرام کی کوششوں سے ابتک دشمنوں کی یہ سازش، کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔انھوں نے کہا کہ حکومت کا پہلا مقصد، دہشتگردوں کا صفایا اور قیام امن کے ساتھ ملک کی تعمیر نو کرنا ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوشش سے دریغ نہیں کیاجائے گا۔
.......
/169