1 جولائی 2014 - 14:04
عراق جنگ امریکہ کی سنگین غلطی /امریکہ نے ہمیشہ سنگين غلطیوں کا ارتکاب کیا

امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے عراق جنگ کو امریکہکی سنگین غلطی قراردیتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ عراق جنگ امریکہ کی سنگین غلطی تھی جس کا خمیازہ عراقی عوام آج بھی بھگت رہے ہیں۔

ابنا: امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے عراق جنگ کو امریکہکی سنگین غلطی قراردیتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ عراق جنگ امریکہ کی سنگین غلطی تھی جس کا خمیازہ عراقی عوام آج بھی بھگت رہے ہیں ۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا کہ ا نہوں نے سابق صدر بش کے دور میں ہی اس فیصلے کو غلط قرار دیا تھا۔ آج بھی خطے کے بہت سے مسائل عراق جنگ کی وجہ سے ہیں ، جن سے نمٹنے کےلیے امریکہ کوششیں کررہا ہے ، جس کی ایک مثال صدر اوبامہ کا عراق سے امریکی فوجوں کو واپس بلانا ہے۔امریکہ نے عراق پر حملہ سعودی عرب کے مشورے کے بعد کیا تھا کیونکہ سعودی عرب کو صدام کے کویت پر حملے کے بعد صدام سے سخت خطرہ محسوس ہورہا تھا اس لئے سعودی عرب نے صدام معدوم کے خآتمہ کا فیصلہ کیا اور صدام کو تختہ دار پر لٹکانے کے لئے سعودی عرب نے اپنے تمام مالی اور سیاسی وسائل اور روابط کو استعمال کیا اور سرانجام صدام کو پھانسی دلوادی ۔

.......

/169